حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی ہدایات پر بیدیاں روڈ یونٹ میں بچوں اور بچیوں کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ورکشاپ میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محترمہ حنا تقوی نے امام زمانہ علیہ سلام اور عادلانہ حکومت کے نفاذ کے عنوان پر بچوں کو مفید اور سادہ انداز میں لیکچرز دیے۔
واضح رہے کہ اس سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بچوں میں احساس ذمہ داری ، دینی شعور اور امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی کے لئے ترغیب دینا اور اپنے وقت کے امام علیہ السلام سے بچوں میں انسیت اور قربت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے آقا و مولا علیہ السلام کی خوشنودی کے لیے معاشرے میں عمل صالح انجام دیں اور ان کی سپاہ میں شامل ہونے کے مشتاق بنیں۔